دادو،نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کا سگا بھائی ملوث نکلا

ملزم قتل کی وجوہات بتانے میں تاحال ٹال مٹول کر رہا ہے، پولیس

جمعہ 9 مئی 2025 21:20

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پولیس نے دادو میں نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،مقتول کا سگا بھائی ہی ملوث نکلا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی نے میں پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ دو روز قبل سترہ سالہ حسنین مینو کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی ،مقتول کی گردن پر گہرے زخم کے نشانات تھے،مقتول کو چاکو سے وار کرکے گلا کاٹا گیا،ملزم راجا مینو نے اپنے سگے بھائی کو بیدردی سے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قتل کی وجوہات بتانے میں تاحال ٹال مٹول کر رہا ہے، قتل کے اسباب معلوم کرنے کیلئے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا تھانہ سیدپور پر درج کرلیا گیا ہے۔ بلائنڈ مرڈر کیس حل کرنے پر ایس ایس پی دادو کی پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔

متعلقہ عنوان :