خضدار و گرد و نواح میں 3.7شدت زلزلے کے جھٹکے

لوگ خوف و ہراس کا شکار، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

جمعہ 9 مئی 2025 21:35

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)بلوچستان کے ضلع خضدار و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 3.7ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :