پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کا یورپ ڈے پر تہنیتی پیغام

جمعہ 9 مئی 2025 22:30

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جمعہ کو یورپ ڈے 2025 کے موقع پر یورپی یونین کے اداروں، حکومتوں اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سفیر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی روابط کی قدر کرتا ہے اور امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے تعمیری تعاون کے لیے پرعزم ہے۔