Live Updates

پاکستان کی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ رضاکارانہ کھڑے ر ہیں گے، رضا احمد شاہ

جمعہ 9 مئی 2025 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت رضا احمد شاہ نائب امیر ضلع اور بلال ظہور صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی نے کی۔ ریلی میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو ئی ، ریلی میں شریک شہریوں اور نوجوانوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رضا احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اسکے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

بھارتی انتہاپسندی کے تابوت میں آخری کیل پاک افواج کے ہاتھوں ٹھونکی جا رہی ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر پورا اعتماد اور یقین ہے ۔پاک افواج اس ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلا ئی ہوئی دیوار ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس وقت صرف پاکستانی قوم ہیں، ہمارا اتحاددشمن کی ہار ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلال ظہور نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان اور پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے ۔

افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے پاکستانی قوم کو کو ئی پریشانی نہیں ،ہم اپنا خون کا آخری قطرہ بھی پاکستان کی خاطر اور جان پاکستان پر نچھاور کر سکتے ہیں۔ریلی سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور سید ارشد فاروق ملک عمران خان نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اعلان کیا کہ پاکستان اور پاکستان کی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ رضاکارانہ کھڑے ہیں اور ر ہیں گے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات