Live Updates

سکول ٹیچر محمد عارف کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کی پاداش میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا

ہفتہ 10 مئی 2025 14:49

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ننکانہ میاں محمد خالد محمود نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول، ہلہ کھچیاں، تحصیل و ضلع ننکانہ کے پی ایس ٹی محمد عارف کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کی پاداش میں فوری طور پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے دفتر ڈی ای او کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ محمد عارف پی ایس ٹی نے اپنے فیس بک اکانٹ پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کیا تھا، ان کی پوسٹس میں پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف غیر اخلاقی اور تضحیک آمیز ریمارکس شامل ہیں جو کہ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ (کنڈکٹ)رولز 1966کی سنگین خلاف ورزی ہے،اس طرح کے رویے سے تدریسی پیشے کی خرابی ظاہر ہوتی ہے اور یہ فعل سرکاری ملازم کی ذمہ داریوں سے مطابقت نہیں رکھتا،اس رپورٹ کی روشنی میں ڈی ای او ایلیمنٹری ننکانہ میاں محمد خالد محمود کی طرف سے فوری طور معطل کردیا گیااور دفتر ڈی ای او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات