افغانستان کےصوبے پکتیا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ہفتہ 10 مئی 2025 14:49

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) افغانستان کےصوبے پکتیا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی نثار احمد نجات نے ہفتے کو بتایا کہ یہ حادثہ صوبائی دارالحکومت گردیز شہر کے باہر نیازی گاؤں میں جمعہ کی شام پیش آئی جس میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین دن میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اسی طرح کے ایک واقعے میں جمعرات کو صوبہ وردک میں ایک بچہ جاں بحق ہو ا تھا۔