کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت جنگی تیاریوں سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس

ہفتہ 10 مئی 2025 14:56

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت جنگی تیاریوں سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ صحت ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ضلعی افسران نے ہنگامی حالات سے نمٹنے اورتیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی گئی کہ تمام ہسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی کے وقت بروقت طبی امداد کیلئے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں تمام سہولیات کو فنکشنل اور ریکارڈ کو ترتیب دیا جائے۔

ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کو ہمہ وقت فنکشنل رکھیں اور فہرستیں ضلعی کنٹرول روم یا اے ڈی سی جنرل آفس میں جمع کروائیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ میں شہری ڈرون یا پروجیکٹائل وغیرہ دیکھنے کی صورت میں احتیاط برتیں اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے دور رہیں۔\378

متعلقہ عنوان :