مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی بھارتی میڈیا میں پشاور پر حملے کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید

ہفتہ 10 مئی 2025 16:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھارتی میڈیا میں پشاور پر حملے کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پشاور پر حملے کی من گھڑت خبر سے واضح ہے کہ پٹھان قوم بھارت کے اعصاب پر سوار ہے، بھارتی میڈیا کی پشاور پر حملے کی خبر اُن کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے. اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا من گھڑت خبروں سے اپنے عوام کو گمراہ کرکے دل خوش نہ کرے، بھارتی میڈیا ہمارے سرپرائز کے حقیقت پر مبنی خبریں چلائیں،آپریشن بنیان المرصوص سے بھارت گونج اٹھا ہے، بزدل دشمن میں سامنے سے حملہ کرنے کی ہمت نہیں، سامنے سے وار کرنا صرف شیردل جوانوں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا میں صرف اپنے حواریوں کے ذریعے دہشت گرد کارروائیاں کروا رہا ہے، بزدل دشمن رات کی تاریکی کا سہارا لے کر اور پھر دم دبا کر بھاگنے کی ماہر ہے، پوری قوم بزدل دشمن کے خلاف متحد اور سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔