Live Updates

سرینگر، ہائیکورٹ نے سینئر ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ کی نظر بندی کالعدم قراردیدی

ہفتہ 10 مئی 2025 17:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 71سالہ ایڈوکیٹ محمد اشرف بھٹ جو ہا ئیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بھی رہے ہیں، کو گزشتہ برس کالے قانون ’’پی ایس اے‘‘ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔جسٹس راہول پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنج نے کہا کہ محمد اشرف بٹ کی نظر بندی کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں اور انہیںحراست میں رکھنے کا فیصلہ انتہائی غلط ہے۔محمد اشرف بٹ کو گزشتہ سال جولائی میں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات