چیچہ وطنی، اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 10 مئی 2025 17:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاظم حیات وتھرا ، انتظامی سٹاف اورڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رکھا جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹرز اور دیگرسٹاف فون کال سنتے ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوں۔

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جاچکی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تحصیل انتظامیہ بھی پوری طرح الرٹ ہے۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں کسی بھی متوقع ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔\378

متعلقہ عنوان :