کوئٹہ میں پی ٹی وی بولان میں سیکورٹی پر مامور تین درجن کے قریب سیکیورٹی گارڈز گزشتہ 6 مہینوں سے تنخواہوں سے محروم

ہفتہ 10 مئی 2025 20:15

۶کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء) کوئٹہ میں پی ٹی وی بولان میں سیکورٹی پر مامور تین درجن کے قریب سیکیورٹی گارڈز گزشتہ 6 مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں مہنگائی کے اس دور میں سیکیورٹی گارڈز مشکلات کا شکار ہیں ان کے گھروں میں فاقے اور چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں 36 کے قریب سیکورٹی گارڈز گزشتہ چھ مہینوں سے تنخواہوں کے انتظار میں ہیں گھروں کے کرایے اشیا خوردونوش بچوں کی سکولز کی فیس و اخراجات سمیت مختلف ضروریات پوری کرنے کیلئے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سیکورٹی گارڈز کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے کوئٹہ جیسے شہر میں شدید مہنگائی کے دور میں زندگی گزارنا محال ہوچکا ہے ایک عید تو بمشکل گزر گئی جبکہ تنخواہوں کی بندش کے دوران دوسری عید آرہی ہے اور یہ بے چارے بلا تنخواہ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اطلاعات و نشریات سمیت متعلقہ حکام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ پی ٹی وی بولان کوئٹہ میں تعنات سیکورٹی گارڈز کی بند تنخواہیں جلد جاری کئے جائیں