Live Updates

پاکستانی افواج نے جرات ،بہادری کیساتھ بھارت کو نکیل ڈال دی ، ہمیں ایک قوم بن کر معاشی ترقی کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی

اتوار 11 مئی 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے جرات اور بہادری کے ساتھ بھارت کو نکیل ڈال دی ہے ،بھارت نے طاقت کے نشے میں جارحیت کا اقدام کیا لیکن پاکستان کی بہادر افواج کے فوری رد عمل سے طاقت کا نشہ اتر گیا ہے اور اس کے ہوش بھی ٹھکانے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر اپنی دفاعی طاقت کو ثابت کر دیا ہے ، اب ہمیں ایک قوم بن کر اپنی معاشی ترقی کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے اور اس کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی اس لئے وہ اشتعال انگیزی کرتا ہے لیکن اس بارپاک افواج نے جس طرح کا منہ توڑ جواب دیا ہے اسے کئی سالوں تک جارحیت کرنے کی جرات نہیں ہو گی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات