Live Updates

جموںمیں فوجی کیمپ پر حملے میں بھارتی فوجی زخمی

اتوار 11 مئی 2025 14:15

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع جموں کے علاقے نگروٹہ میں فوجی کیمپ پر حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ایک سنتری نے کیمپ پر دراندازی کی ممکنہ کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے بعد فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔ واقعے کے دوران ایک فوجی کو معمولی چوٹیں آئیں۔حملے کے بعد بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات