Live Updates

ہماری سرحدوں کی محافظ ہماری محافظ پاک فوج کو سلام،راجہ رضوان نصیب

پاک فوج رات کی تاریکی میں حملہ نہیں کرتی بلکہ دن کی روشنی میں اپنا دفاع کرتی ہے اور دشمن پر وار کرتی ہے

اتوار 11 مئی 2025 14:15

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی محافظ ہماری محافظ پاک فوج کو سلام جو بھارت کل تک پاکستان کا نام تک سننے کو تیار نہ تھا پاک فوج کی بھارت کو تاریخی جوابی کاروائی کے بعد وہی بھارت نہ صرف سیز فائر معاہدے پر آ چکا ہے بلکہ کسی نیوٹرل وینو پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کو بھی تیار ہے 10مئی کے بعد بھارت سمیت پوری دنیا کو باور ہو چکا ہے کہ پاکستان کا دفاع کتنا مضبوط ہے اور وقت آنے پر وہ اپنے سے 4 گناہ بڑے ملک پر حملہ بھی کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوںنے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو انڈر اسٹیمیٹ کیا جس کا خمیازہ بھارت نے بھگتا بھارت گزشتہ 5دن سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا تھا جس سے کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں لیکن جواب میں پاک فوج نے بھارتی بزدل فوج کی طرح سول آبادی پر حملہ نہیں کیا بلکہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ثابت کیا کہ پاک فوج رات کی تاریکی میں حملہ نہیں کرتی بلکہ دن کی روشنی میں اپنا دفاع کرتی ہے اور دشمن پر وار کرتی ہے دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر معاہدہ خوش آئند بات ہے اس پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات