Live Updates

پاکستان کی تاریخ شجاعت، بہادری اور قربانیوں کی روشن مثالوں سے بھری ہوئی ہے،چوہدری شاہد اقبال گجر

اتوار 11 مئی 2025 14:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن چوہدری شاہد اقبال گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ شجاعت، بہادری اور قربانیوں کی روشن مثالوں سے بھری ہوئی ہے ۔ جب بھی وطنِ عزیز پر کڑا وقت آیا، افواجِ پاکستان نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر فتح کے جھنڈے گاڑے ۔

(جاری ہے)

حالیہ جنگ میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی اور تاریخی فتح پر دل کی گہرائیوں سے افواج اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فتح صرف افواجِ پاکستان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی فتح ہے ۔ یہ ہماری یکجہتی، قربانی، اور عزمِ صمیم کی فتح ہے ۔ افواجِ پاکستان نے جس دلیری، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے اور پوری دنیا کے لیے ایک مثال بن چکی ہے ۔ اس کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات