انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے تھیوری امتحانات اور میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے پریکٹیکلز شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

اتوار 11 مئی 2025 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کی ہدایت پر اور حکومت پنجاب، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے تھیوری امتحانات اور میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے عملی امتحانات (پریکٹیکلز) (کل) بروز پیر کو پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ اور طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 مئی 2025 کو ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جس کے لیے طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی آفیشل ویب سائٹ اور دیگر مجاز ذرائع سے بروقت معلومات حاصل کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :