راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار

اتوار 11 مئی 2025 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 35 لیٹر کھلی شراب اور 30 بوتلیں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

یہ کریک ڈاؤن تھانہ پیرودھائی، ٹیکسلا اور صدر واہ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب جیسی سماجی برائی کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں۔

متعلقہ عنوان :