بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آفیسرز وارڈز کے اسٹور روم میں آتشزدگی، ریسکیو1122 نے بروقت قابو پالیا

اتوار 11 مئی 2025 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آفیسرز وارڈز کے اسٹور روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی یا سنگین مالی نقصان نہیں ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ سے اسٹور روم میں موجود کچھ فائلیں اور محدود سامان متاثر ہوا تاہم نقصان معمولی نوعیت کا تھا۔

متعلقہ عنوان :