ا*ہیم ٹیکسٹائل 2026 میںسلیپ اینڈ میٹ کے نام سے نیا علاقہ متعارف ہوگا

ہیم ٹیکسٹائل ہمیشہ سے صنعت کے اہم فریقین کو ایک ساتھ لانے میں پیش پیش رہا ہے،اولاف شمٹ

اتوار 11 مئی 2025 19:05

^کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)بین الاقوامی سطح پر معروف گھریلو اور کنٹریکٹ ٹیکسٹائلز اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کی تجارتی نمائش ہیم ٹیکسٹائل جنوری 2026 کے ایڈیشن میں اپنے اسمارٹ بیڈنگ شعبے کو نمایاں وسعت دے رہی ہے۔ اس ضمن میں ایک نیا اور جدید طرز کا نمائشی علاقہ ’سلیپ اینڈ میٹ‘ کے نام سے متعارف کرایا جا رہا ہے، جو ہال 4.0 کے تقریباً ایک چوتھائی حصے پر محیط ہوگا۔

اس نئے علاقے کا مقصد بیڈنگ ریٹیلرز، ہوٹل انڈسٹری اور بڑے پیمانے پر خریداری کرنے والے خریداروں کو جرمنی اور بین الاقوامی سطح کے معروف گدہ ساز برانڈز سے براہ راست جوڑنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کاروباری روابط کے قیام، نئی مصنوعات سے شناسائی اور صنعت میں ابھرتے ہوئے رجحانات کو پہچاننے کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا ماحول فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

نائب صدر، ٹیکسٹائلز اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز، میسے فرینکفرٹ اولاف شمٹ نے اس ضمن میں کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل ہمیشہ سے صنعت کے اہم فریقین کو ایک ساتھ لانے میں پیش پیش رہا ہے۔

’سلیپ اینڈ میٹ‘ کے ذریعے ہم ایک ایسا منفرد مقام فراہم کر رہے ہیں جہاں معیار، تنوع اور جدت کا امتزاج خریداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان نئے مواقع پیدا کرے گا۔2026 کے ایڈیشن میں جرمنی کی متعدد مضبوط اور معروف کمپنیاں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں، جن میں آؤپنگ جرمنی، بیٹوارن اسٹینڈے باخ، ایرش ورک مائسٹر، ایرگو میڈ، فیمیرا، رومیل اور شوارزوالڈ شلاف سسٹیمے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، یورو کمفرٹ گروپ، جو باڈیینا، برنک ہاؤس، لوک اور فان فرانکنشٹولز جیسے ممتاز برانڈز پر مشتمل ہے، 2026 میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دے رہا ہے۔اس موقع جرمن گدہ ساز صنعت کی نمائندہ تجارتی ایسوسی ایشن بھی اپنی شرکت کے ساتھ مضبوط پیغام دے رہی ہے۔ ایسوسی ایشن 2026 میں بھی اپنا علیحدہ اسٹینڈ قائم کرے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر، ماتراتسن-انڈسٹری ای وی مارٹن آورباخ نے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل بین الاقوامی سطح پر جرمن گدہ ساز اداروں کی تخلیقی صلاحیت اور صنعتی تنوع کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

ہماری مستقل شرکت اس پلیٹ فارم پر ہمارے پختہ یقین کی عکاسی ہے۔نئے ’سلیپ اینڈ میٹ‘ علاقے، مضبوط جرمن برانڈز کی بھرپور شرکت اور صنعت کی نمائندہ تنظیموں کی موجودگی کے ساتھ، ہیئم ٹیکسٹائل 2026 گدہ اور نیند کی صنعت کا مرکزی بین الاقوامی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :