ژ*ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم

اتوار 11 مئی 2025 20:25

۳اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت بیلہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 69 کلوگرام اعلی معیار کی چرس برآمد کر لی۔ انٹیلیجنس بیورو کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ایس ایچ او بیلہ وحید علی مگسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی جانے والے مشتبہ کنٹینر ٹرک )رجسٹریشن نمبر) JU-8216 کو نہڑ پل بیلہ کے مقام پر روکا۔

تفتیش کے دوران ڈرائیور نے اپنا نام روزی خان ولد امیر جان، قوم کاکڑ، سکنہ تختانی بائی پاس کوئٹہ بتایا۔

(جاری ہے)

گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے چار پلاسٹک کی بوریاں برآمد ہوئیں جن میں مجموعی طور پر 69 کلوگرام اعلی معیار کی چرس موجود تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کوئٹہ سے کراچی چرس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔بیلہ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او بیلہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ لسبیلہ پولیس منشیات اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے انٹیلیجنس بیورو کا بہترین تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔