آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے 30 کشمیری شہید ہوئے،مظہر سعید

آزاد کشمیر حکومت شہداء کے خاندانوں کو 1، 1کروڑ روپے معاوضہ دے گی، وزیراطلاعات

اتوار 11 مئی 2025 20:40

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)وزیرِ اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کی تفصیل بتا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران مظہر سعید نے بتایا کہ آبادیوں پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 30 شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریبی آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے 217 مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔وزیرِ اطلاعات مظہر سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت شہداء کے خاندانوں کو 1، 1کروڑ روپے معاوضہ دے گی۔