ماں کے عالمی دن کے موقع پر ٹنڈوآدم میں تقریب کا انعقاد

اتوار 11 مئی 2025 21:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) ماں کے عالمی دن کے موقع پر ٹنڈو آدم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی انٹر فیتھ ڈائیلاگ حیدرآباد ڈائیوسیز کے ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم حنین طارق شاہانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی غلام مرتضیٰ جونیجو، برادر شیراز طارق، سسٹر عفت، سسٹر خالدہ راحیل، سسٹر ٹکلا، پیپلزپارٹی رہنما ملک ذوالفقار روشن، سندھ کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کی وائس چیئرپرسن پشپا کماری سمیت مسیحی برادری کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران حیدرآباد، ہالا، شہدادپور اور ٹنڈو آدم سے آئی ہوئی بچیوں نے ماں کے عنوان پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ماں کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ عظیم نعمت ہے، جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی مائیں حیات ہیں ، ان کی خدمت و عزت ہر اولاد پر فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :