آسٹریلیا میں ایک حادثے میں 2 افراد ہلاک

پیر 12 مئی 2025 09:20

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) آسٹریلیا میں ایک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پیر کو دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو گاڑیاںمیلبورن سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں کلیٹن ساؤتھ کے مضافاتی علاقے میں ایک چوراہے پر ٹکرا گئیں۔انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں 49 سالہ خاتون اور 52 سالہ مرد شامل ہے جو اپنے 2بچوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ چوراہے کو کچھ دیرکے لیے بند کر دیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :