لاڑکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

پیر 12 مئی 2025 11:57

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تھانہ اللہ آباد کی حدود ممتاز کالونی میں کارروائی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے جس پر ڈی ایس پی حیدری احمد بخش راہوجو اور انچارج سی آئی اے سب انسکٹر ارشد ملک نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان وقار جتوئی اور عبد العزیز کورائی کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔سی آئی اے پولیس کی مدعیت میں تھانہ علی گوہر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :