Live Updates

پاکستان کے پہلوان انعام بٹ کروشیا اور اٹلی میں ایکشن میں ہوں گے

28 مئی کو کروشیا روانہ ہوں گے‘ 7 سے 9جون تک اٹلی میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے

پیر 12 مئی 2025 12:13

پاکستان کے پہلوان انعام بٹ کروشیا اور اٹلی میں ایکشن میں ہوں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)پاکستان کے پہلوان انعام بٹ کروشیا اور اٹلی میں ایکشن میں ہوں گے، وہ 28 مئی کو کروشیا روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انعام بٹ پہلوان کروشیا میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شرکت کریں گے، یہ مقابلی30 مئی سے یکم جون تک ہوں گے۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ 7 سے 9جون تک اٹلی میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مائنس 90 کے جی کلاس میں مقابلہ کروں گا۔پہلوان انعام بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ایونٹس کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں، اچھے نتائج کے لیے پر امید ہوں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات