Live Updates

پہلے ہی کہا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، اسکی وجہ سے بھارت ہر جگہ بدنام ہورہا ہے: شاہد آفریدی

پورے پاکستان کی جانب سے پاک فوج کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہمارا دین ہمیں امن سکھاتا ہے: انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 12 مئی 2025 11:47

پہلے ہی کہا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، اسکی وجہ سے بھارت ہر جگہ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2025ء ) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے ہی مودی کے بارے میں کہا تھا انسان کا بچہ نہیں بنے گا، بھارت بدنام ہورہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی، انھوں نے کہا کہ ہرجگہ مودی کی وجہ سے بھارت بدنام ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

 
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم تو خود کافی عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں، کس منہ سے بغیر تحقیقات کیے ہم پر الزام لگاتے ہو۔ 
سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شکریہ، سلیوٹ پیش کرتا ہوں، دن کی روشنی میں دکھا دیا ہمیں کمزور نہ سمجھیں، لڑو ہماری فوج کے ساتھ تو تمہیں پتا چلے کہ تم کتنے تگڑے ہو۔ 
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، کرکٹ کے تعلقات بہتر ہونے چاہیئں، آپ اپنی ٹیم بھیج رہے ہو نہ کھیلناچاہ رہے ہو۔ 
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا دین ہمیں امن سکھاتا ہے، نریندر مودی اپنے فائدے کےلیے مذہب کارڈ کھیلتا ہے۔                                                                   
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات