پولیس سنیپ چیکنگ و ناکہ بندی سے قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے،سی سی پی او لاہور

پیر 12 مئی 2025 12:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس سنیپ چیکنگ و ناکہ بندی کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے اور اس دوران رواں ماہ 6ہزار800سے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ رواں ماہ 29ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا ،بغیر کاغذات کے 233موٹر سائیکلوں اور17 اپلائیڈ فارموٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ شہربھر میں چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فیلڈ افسران ناکوں پر چیکنگ اور گشت کو مزید موثر بنائیں، ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کریں۔ افسران فیلڈ میں فورس کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول اقدامات کا خود جائزہ لیں۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ دوران چیکنگ ناکوں پرمشکوک افراد کا مکمل کریمنل ریکارڈ چیک کریں اور حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :