Live Updates

سرحدی کشیدگی کے دوران پولیس فارمیشنز کی کارکردگی شانداررہی، ڈاکٹر عثمان انور

پیر 12 مئی 2025 12:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو شاباش دی اور کہا کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایس پی یو، ایلیٹ سمیت تمام پولیس فارمیشنز کی کارکردگی شاندار رہی۔پیر کو جاری بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جنگی صورتحال میں پاک آرمی، سکیورٹی سمیت متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی، پنجاب پولیس ہائی الرٹ اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ رہی، متاثرہ مقامات کو فوری کورڈن آف کیا گیا،پولیس جوانوں نے ریسکیو، ریلیف و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وار بک ایس او پیز کے تحت سول ڈیفنس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن رہی، دہشت گردوں، شر پسند و ملک دشمن عناصر کے ممکنہ بزدلانہ عزائم پر کڑی نظر رکھی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا آپریشنل و سٹریٹیجک پلاننگ، انسدادی اقدامات سے ملکی اندرونی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر صورتحال بہتر رہی، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انسدادی اقدامات، فرضی مشقیں، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، فلیگ مارچ کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارت خانوں، حساس انسٹالیشنز و ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، پنجاب پولیس الرٹ ہے، میدان جنگ میں شکست خوردہ دشمن کی امن سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات