اب بہترین راستہ پرامن مزاحمت ہے، فلسطینی نائب صدر

ہم حقیقت پسندی اور مفادات کی بنیاد پر اسرائیل سے مذاکرات اور بات چیت کر رہے ہیں، حسین الشیخ

پیر 12 مئی 2025 13:05

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اب بہترین راستہ اسرائیل کے خلاف ہتھیار اٹھانا نہیں بلکہ پرامن مزاحمت کرنا ہے۔ فلسطینی بندوق سیاست زدہ ہے اور اس کی گولیوں کو اب کنٹرول کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت میں حسین الشیخ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی حماس کے ساتھ رابطے میں ہے، ہم اس کے ساتھ فی الحال بات چیت کر رہے ہیں، حماس کو اپنے ہتھیار ترک کر دینے چاہئیں، حماس کو ایک اتھارٹی، ایک قانونی حیثیت اور ایک ہتھیار کو قبول کر لینا چاہیے۔

فلسطینی نائب صدر نے رائے دی کہ حماس عوام کا حصہ ہے اور اس کی سیاسی زندگی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم حقیقت پسندی اور مفادات کی بنیاد پر اسرائیل سے مذاکرات اور بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :