
چارافراد کو ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والا قاتل ہلاک
پیر 12 مئی 2025 15:05

(جاری ہے)
پہلی کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب ایس ایچ او تھانہ شیدانی جاوید خان گوپانگ انچارج چوکی خانبیلہ سب انسپکٹر فہیم رشید و دیگر پولیس نفری کے ساتھ اڈا چانجنی پر ناکہ بندی کیے ہوئے تھے کہ اسی دوران تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں جو انہوں نے روکنے کی کوشش کی ملزمان نے ناکہ توڑ کر فرار یونے کی کوشش کی پولیس کے تعاقب پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس دوران ایک کس اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں زخمی ہو گیا جبکہ دیگر دو ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے زخمی ملزم کو سنبھالا جس کی شناخت عمیر آرائیں کے نام سے ہوئی جس نے خاندانی تنازعہ پر اپنی دادی، چچی اور دو کم سن کزنوں تیز دھار آلے سے ذبح کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا جس کے قریب سے ایک عدد پسٹل اور خنجر بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جس کے بعد پولیس حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا، دوسری کارروائی تھانہ کوٹسمابہ کی حدود میں پیش آئی جس میں سب انسپکٹر شہباز انور دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ اڈا شاہ گڑھ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے چیکنگ جاری رکھے ہوئے تھے اسی اثناء میں دو موٹر سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو وہ ناکہ بندی توڑکر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار یونے لگے جن کا تعاقب کرتے ہوئے انہوں نے ایس ایچ او سجاد چیمہ کو بھی وائرلیس پیغام دے دیا جو کہ دیگر پولیس نفری کے ساتھ پولیس پارٹی سے آ ملے ملزمان موضع پتی پنواراں کے قریب سیم نالہ کے قریب موٹر سائیکل پھینک کر پولیس پر فائرنگ کرنے لگے جس پر پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ تھمنے پر پولیس نے دیکھا تو ایک کس زخمی حالت میں ملا ج وکہ اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو چکا تھا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو چکا تھا دریافت پر جس نے اپنا نام مبشر عرف دولی بتایا جس کے قریب موجود پسٹل تیس بور اور زیر استعمال موٹر سائیکل جو کہ چوری شدہ نکلی قبضہ پولیس میں لے لی گئی پڑتال ریکارڈ پر ملزم 21 مقدمات کا ریکارڈی و عادی ملزم نکلا پولیس نے زخمی ملزم کو علاج معالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا، ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس کے کوئیک رسپانس اور کامیاب کاررائیوں پر پولیس پارٹیز کو شاباش دی ہے۔
\378مزید اہم خبریں
-
فیصلو ں میں تاخیرکمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.سپریم کورٹ
-
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے خلاف شکایات خارج کر دیں
-
خیبر پختونخوا میں بارش اورسیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 307 تک جاپہنچی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات
-
لیموں کی اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.ویلتھ پاک
-
سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل کا حوالہ دیکر سہیل وڑائچ کا دعویٰ
-
پاکستان میں سائیکل کا پہیہ دوبارہ چل پڑا
-
بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون، والدین کو کیا کرنا چاہیے؟
-
پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ میں کیا چیز رکاوٹ؟
-
لاہور میں فحش حرکات پر مبنی تقریب کا انعقاد، ماریہ بی نے ہوشربا انکشافات کردیئے
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ ،1مشہور بیورجز فیکٹری بند
-
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین سے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.