چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین سے وفد کی ملاقات

ہفتہ 16 اگست 2025 14:00

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوژن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔چین کے گروپ نے سولر چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔ چین کا گروپ پنجاب کے کسی بھی سپیشل اکنامک زون میں کارخانہ لگائے 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سازگار ماحول کے باعث چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کار کارخانے لگا رہے ہیں اور یہاں نئی سرمایہ کاری آنے سے معیشت بہتر اور مقامی لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت کا فوکس بھی الیکٹرک وہیکلز کا فروغ ہے۔ ملاقات میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی موجود تھے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد میں گروپ کے پروڈکشن منیجر ژونگ وی، آر اینڈ ڈی ڈائریکٹر ژاؤ شوآنگ اور کمپنی کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :