ہری پور پولیس کی ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی و اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

پیر 12 مئی 2025 15:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ہری پور پولیس نے ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی، مشتبہ افراد اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق پولیس نے ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا، جس کے دوران 465 گھروں کو چیک کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ 7 پستول، 7 بندوقیں اور 56 کارتوس برآمد کئے گئے۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 13 اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت 7 مقدمات درج کئے گئے۔ 59 مشتبہ افراد اور 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :