پشاور تھانہ فقیر آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، اغواء ہونے والا بچہ بازیاب

پیر 12 مئی 2025 15:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے خصوصی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ فقیر آباد کی حدود سے اغواء ہونے والا تین سالہ کمسن بچے کو باحفاظت بازبات کر کے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق پنجاب جبکہ دو پشاور کے رہائشی ہیں، مرکزی ملزم دلاور ولد شاہد نے افغان کالونی میں گلی میں کھیلتے ہوئے تین سالہ بچے طفل محمد یوسف کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر اغواء کیا تھا، جس پر افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مغوی بچےکی بازیابی اور ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹی میں تشکیل دے دی گئی، خصوصی ٹیموں نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران ملوث گینگ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا جبکہ مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرلیا گیا، بچے کے والدین نے فقیر آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

بچےکے والدین نے بروقت کارروائی پر فقیر آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :