
ویوو Y29 اب پاکستان میں دستیاب، 6500 mAh BlueVoltبیٹری اور Anti-Drop Armor ڈیزائن
عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو نے پاکستان میں نوجوان صارفین کے لیے نیا اسمارٹ فون ویوو Y29 کو متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون شاندار ڈیزائن، پائیدار کوالٹی اور بہترین بیٹری لائف جیسے نمایاں فیچرز، انتہائی مناسب دام میں فراہم کرتا ہے۔
پیر 12 مئی 2025 13:52

ویوو Y29 دو خوبصورت رنگوں Noble Brown اور Elegant White میں دستیاب ہے، جن کے ساتھ ایک دلکش میٹلک ہائی- گلوس فریم ہے۔ فون کا تھری ڈی ڈیزائن ہلکے سے خم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو نہ صرف جدت فراہم کرتا ہے، بلکہ گرفت کو بھی آرام دہ بناتا ہے۔
فون کی پشت پر کیمرہ کے ساتھ ڈائنامک لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے، جو نہ صرف اسکی ظاہری خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ موسیقی کی مطابقت، کال الرٹس اور فوٹو کاونٹ ڈاونز جیسےنئے فیچرز میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ، فون میں انفراریڈ ریموٹ کنٹرول بھی شامل ہے، جس سے صارفین اپنے گھریلو آلات جیسے ٹی وی، اے سی، پروجیکٹرز اور پنکھے بآسانی کنٹرول کر سکتے ہیں یہ فیچر خاص طور پر پاکستانی صارفین کی ڈیمانڈ پر شامل کیا گیا ہے۔
اس فون کا سب سے نمایاں خصوصیت اس کی 6500mAh BlueVolt سپر بیٹری ہے، جو اس قیمت کی سمارٹ فونز مٍیں سب سے بڑی ہے بیٹریوں میں شمار ہوتی ہے۔ vivo کی BlueVolt Technology کی بدولت، یہ بیٹری طویل دورانیکے لیے موبائل چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ساتھ ہی ساتھ اس میں 44W FlashCharge کی سہولت بھی موجود ہے، جو کہ تیز ترین چارجنگ ممکن بناتی ہے، جبکہ Type-C to Type-C کیبل کے ذریعے 4800mAh ریورس چارجنگ بھی ممکن ہے، جس سے آپ اپنی دیگر ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔
فون میں ایمرجنسی پاور سیونگ موڈ اور پانچ سالہ بیٹری گارنٹی جیسے فیچرز بھی شامل ہیں، جو فون کے روزمرہ استعمال کو مکمل طور پر قابلِ بھروسہ بناتے ہیں۔
ویوو Y29 کو کو ایک انتہائی مظبوط فون کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں Anti-Drop Armor Design اور Schott α Glass شامل ہیں، جو اسے گرنے اور جھٹکوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ، فون میں مکمل ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس بھی موجود ہے جسکی بدولت اسے گردوغبار اور پانی کے چھینٹے گرنے سے بھی کوئی خطرہ نہیں۔
کارکردگی کے لحاظ سے، ویوو Y29 میں طاقتور Qualcomm Snapdragon® 685 پروسیسر موجود ہے، جو کہ 8GB RAM + 8GB Extended RAM اور 128GB اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔اس کا 120Hz ریفریش ریٹ ڈسپلے، 1000 نٹس کی تیز روشنی اور TÜV Rheinland Low Blue Light سرٹیفیکیشن آنکھوں کو آرام دہ اور بہترین ویوئنگ ایکسپیرینس فراہم کرتے ہیں۔
میوزک اور کنٹینٹ کے شوقین افراد کے لیے، ڈوئل سٹیریو اسپیکرز کے ساتھ 400% آڈیو بوسٹ دستیاب ہے، جو کہ گیمنگ، ڈرامے یا موسیقی سننے کا لطف دوبالا کر دیتے ہیں۔
کیمرے کی بات کی جائے تو، 50MP HD مین کیمرہ جدید AI فیچرز کے ساتھ آتا ہے، جو ہر تصویر کو شاندار اور جاندار بناتا ہے۔اس کا AI Erase فیچر تصاویر سے غیر ضروری اشیاءیا افراد کو مٹانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ AI فوٹو خودکار طور پر برائٹنیس، شارپنیس اور کلر بیلنس بہتر بناتا ہے۔
فون میں متعدد سمارٹ AI فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو صارف کے لیے کارکردگی اور سہولت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان میں AI سپر لنک شامل ہے، جو کم سگنل والے علاقوں میں بھی مستحکم کال کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے، جبکہ Circle to Search صارفین کو کسی بھی تصویر سے براہِ راست معلومات تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، Gemini Assistant صارفین کے انٹرایکشنز کو مزید آسان اور مؤثر بناتا ہے، اور اسکرین پر ترجمہ مختلف زبانوں کو فوری طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے عالمی معلومات تک رسائی حاصل کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔
ویوو Y29 کا ڈیزائن، کارکردگی اور پائیداری تینوں پہلو اس کو ایسے صارفین کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں جو ایک ہی ڈیوائس میں اسٹائل، طاقت اور اعتماد سب کچھ چاہتے ہیں۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو Y29 کا 128GB ماڈل 49,999 روپے میں پاکستان بھر میں دستیاب ہے ۔جبکہ اس کا 256GB ورژن 54,999 روپے کی شاندار قیمت میں 17 مئی 2025 سے دستیاب ہوگا۔
فاسٹ چارجنگ، شاندار کارکردگی، تخلیقی ٹولز، اور مضبوط باڈی ویوو Y29 حقیقت میں وہ سب کچھ پیش کرتا ہے جو پاکستان کے نوجوان صارفین ایک اسمارٹ فون میں چاہتے ہیں۔ ویوو Y29 کے ساتھ کمپنی ایک سال کی وارنٹی، خرابی کی صورت میں 15دن کی مفت تبدیلی ، اور 6 ماہ کی ایکسیسری وارنٹی بھی فراہم کر رہی ہے۔یہ فون PTA سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔Zong صارفین اپنی فور جی سم، فون کی Slot 1 میں استعمال کر کے 6 ماہ کے لیے 12 GB مفت انٹرنیٹ بطور ماہانہ2GB حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید اہم خبریں
-
ویراٹ کوہلی ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز نہ بنا سکے
-
جرمن اسرائیلی سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ، غزہ کی جنگ کے سائے میں
-
بھارت کے پاوں اکھڑے ہوئے ہیں اب وہ ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا، محسن نقوی
-
نرسوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ریفریشل کورسز کروائے جا رہے ہیں‘خواجہ سلمان رفیق
-
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘ محسن نقوی
-
شہدا ءقوم کے اصل ہیرو ہیں،دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا، محسن نقوی
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلیفون
-
بھارت نے طاقت دکھانے کی کوشش کی لیکن کمزوری عیاں ہوگئی، الجزیرہ کا آرٹیکل
-
جنگ میں کون ہارا؟ کون جیتا؟
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری
-
مذاکرات میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہو گی. خواجہ آصف
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.