Live Updates

بھارت کے پاوں اکھڑے ہوئے ہیں اب وہ ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا، محسن نقوی

ہماری افواج نے دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون سے ملی ہے، ہم ان شہدا کے لواحقین کی ہرممکن مدد کرینگے، وفاقی وزیر داخلہ کی ڈرون حملے میں شہید علی حیدر کی رہائش گاہ آمد ، شہید کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 12 مئی 2025 17:10

بھارت کے پاوں اکھڑے ہوئے ہیں اب وہ ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا، ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاوں اکھڑے ہوئے ہیں ، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا ، ہمارا کسی قسم کی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، شہدا قوم کا فخر ہیں، ہماری افواج نے دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے علی حیدر کی رہائش گاہ پہنچے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے علی حیدر شہید کے والد محمد اسلم اور والدہ شمیم بی بی سے ملاقات کی اور شہید علی حیدر کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ 20 سال کا شہید نوجوان خاندان کا واحد سہارا تھا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطافرمائے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سٹیڈیم میں ڈرون حملے میں شہید کے2 کزن زخمی بھی ہوئے۔

علی حیدر کے والد مزدوری کرتے ہیں۔ علی حیدر اپنے والدین کا واحد سہارا تھا۔ شہیدعلی حیدر آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھاعلی حیدر شہید پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر برگر کا کاونٹر لگاتا تھا۔ ہم سے جو بھی ممکن ہوا شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون سے ملی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہید علی حیدر کے ساتھ زخمی کزن فیصل منظور کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ شہید علی حیدر کے والد مزدوری کرتے ہیں۔ ہم ان شہدا کے لواحقین کی ہرممکن مدد کرینگے۔ ہماری افواج نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اب جنگ سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بھی لڑی جاتی ہے۔ ہم نے بھارت کو سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بری طرح ہرایا ہے۔ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرامہ بنایا ہے آپ کو تو معلوم ہے انکی فلم انڈسٹری بھی یہی کام کرتی ہے۔ جنگ 5 جگہ بری، فضائیہ، بحری کے سوا سفارتی اور میڈیا پر بھی ہوتی ہے۔ ہم نے اللہ کے فضل وکرم سے پانچوں محاذ پر بھارت کو ہرایا ہے۔بھارت کے پاوں اکھڑے ہوئے ہیں ان کا کوئی بھی پروپیگنڈہ کام نہیں آیا۔ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد بنا ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا۔ ہم نے دہشت گردی کی ہر فورم پر مذمت کی ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات