Live Updates

مذاکرات میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہو گی. خواجہ آصف

اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات‘ انڈیا اور پاکستان کے فوجی آپریشنز سربراہوں کے درمیان آج شام رابط ہوگا.بھارتی وزارت خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 مئی 2025 16:38

مذاکرات میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہو گی. خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ مذاکرات کی صورت میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہو گی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہلی کے ساتھ مذاکرات کے تین مرکزی نکات ہیں جن میں کشمیر، دہشت گردی اور پانی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تین ایسے معاملات ہیں جو گذشتہ 76 سال سے ان کی تاریخ ہے ان تینوں معاملات پر بحث ہونا چاہیے پاکستان دہشت گردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشت گردی کا مسئلہ حل کریں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے انڈیا اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اور پیش رفت کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا.

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انڈین فوج نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے فوجی آپریشنز کے سربراہوں کے درمیان بات چیت میں تاخیر ہوئی ہے اور اب مذاکرات پیر کی شام کے لیے مقرر ہوئے ہیںجنوبی ایشیائی پڑوسی ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان چار روز کی مہلک لڑائی کے بعد پہلا رابطہ ٹیلی فون پر آج دوپہر 12 بجے ہونا تھا تاہم اب یہ رابطہ آج شام کو طے پایا ہے.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات