مظفرآباد، سال ہا سال سے میڈیکل کالج میں تعینات عملہ مستقلی کا خواب سجائے خوار ہونے لگا

مظفرآباد میڈیکل کالج میں قریباً 200 کے لگ بھگ ملازمین مستقلی کے انتظار میں ہیں، ملازمین حکومتی نوٹیفکیشن 37 ہزار روپے تنخواہ سے بھی محروم

پیر 12 مئی 2025 15:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) سال ہا سال سے میڈیکل کالج میں تعینات عملہ مستقلی کا خواب سجائے خوار ہونے لگا، ملازمین حکومتی نوٹیفکیشن 37 ہزار روپے تنخواہ سے بھی محروم ، ملازمین کا صدر و وزیراعظم ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے جون سے قبل تمام عارضی ملازمین جو سال ہا سال سے عارضی بنیادوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ مظفرآباد میڈیکل کالجز کے ملازمین وزیراعظم سے وفد کی صورت میں ملنا چاہتے ہیں تاہم کالج کے اندر بااثر مافیا جو کہ تمام قاعدے قانون پائوں تلے روند رہا ہے وہ عارضی ملازمین کی مستقلی کی راہ میں رکائوٹ ہے ، اور وزیراعظم سے جو بھی ملازم مل کر شکایت کرنے کا ارادہ کرتا ہے اس کی تنخواہ بند کر دی جاتی ہے یا پھر اسے دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر کوئی بھی ملازم ایسا کرنے سے باز نہ آیا تو ایسے ملازم کو گھر کا راستہ دیکھنا ہوگا اور وزیراعظم کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا ، مظفرآباد میڈیکل کالج میں قریباً 200 کے لگ بھگ ملازمین مستقلی کے انتظار میں ہیں اوروقت کے ہر وزیراعظم سے مطالبہ کرتے آئے ہیں تاہم سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ میڈیکل کالج کے جملہ عارضی ملازمین کو مستقل کرینگے تاہم حکومت تبدیل ہونے کے باعث معاملہ جوں کا توں ہے اور کوئی بھی ملازم احتجاج کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کالج کی انتظامیہ کی جانب سے نوکری سے فراغت کی دھمکی دی جاتی ہے مظفرآباد میڈیکل کالج کے جملہ عارضی ملازمین نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے جون سے قبل مستقلی کا مطالبہ کیا ہے ۔