کمالیہ ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں

پیر 12 مئی 2025 15:36

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) نامعلو م ملزمان موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے،مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں محمد شفقت نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر سے اسکی موٹر سائیکل چوری کرلی ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں عبدالمجید نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے راوی ٹاؤن کمالیہ سے اسکی موٹر سائیکل چوری کرلی ۔تیسرے واقعہ میں عرفان شاہد نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے محلہ حسین شاہ کمالیہ سے اسکی موٹر سائیکل چوری کرلی، جس پر پولیس نے تینوں افراد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔\378

متعلقہ عنوان :