سالانہ تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس 30مئی کو منعقد ہوگی

پیر 12 مئی 2025 16:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سُنی تنظیمات کیطرف سے مجلسِ تاجدارِ ختمِ نبوت کے زیرِ اہتمام سالانہ تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس 30مئی بروز جمعہ بعد از نماز عشاء مرکز اہلِ سنت مسجد حامد علی شاہ میں منعقد ہو گی۔ جس کا فیصلہ سنی تنظیمات کے عہدیداران و ذمہ داران علماء و مشائخ معززین کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلعی امیرِ مجلسِ تاجدارِ ختم نبوت سرگودھا نے کی۔

(جاری ہے)

اس عظیم کانفرنس میں شہنشاہ خطابت علامہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، خطیب العصرپیر مفتی خان محمد قادری خطیبِ اعظم لاہور،عظیم مذہبی سکالر علامہ مفتی محمد شمس القمر سیالوی خطیب اعظم جھنگ کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔ امیر مجلس کی نگرانی میں علماء کی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو انتظامات اور رابطہ کر کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کی ذُمہ داری ادا کرے گی۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی اور کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :