تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی کارروائی، شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

پیر 12 مئی 2025 18:15

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی کارروائی، شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا ملزم گرفتار، لوٹی ہوئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ شبیر احمد ولد محمد اصغر سکنہ محلہ منوں نگر تحصیل حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں مقدمہ درج کروایا کہ ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہوں مورخہ 8 مئی 2025 کی شام اپنے دفتر سے رقم مبلغ 10 لاکھ روپے لیکر نکلا تو اچانک ایک نوجوان عمر لڑکے نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے رقم چھین لی اور فرار ہو گیا جس پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کا تحرک شروع کر دیا جو ریلوے پھاٹک KSB کے پاس موجود پولیس ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی شناخت خالد خان ولد ظفر خان سکنہ حال محلہ صابر آباد تحصیل حسن ابدال سے ہوئی جس کی جامع تلاشی لینے پر ملزم کے قبضہ سے شہری سے لوٹی ہوئی رقم 10 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پسٹل برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :