روہڑی میں ہفت زبان صوفی شاعر حضرت فقیر قادر بخش بیدل کا سالانہ عرس مبارک شروع

پیر 12 مئی 2025 19:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)روہڑی میں ہفت زبان صوفی شاعر حضرت فقیر قادر بخش بیدل کا سالانہ عرس مبارک شروع، ڈپٹی کمشنر راجہ ایم بی دھاریجو نے چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کردیا، تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی تفصیلات کے مطابق روہڑی میں ہفت زبان صوفی شاعر حضرت فقیر قادر بخش بیدل کے سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا ہے عرس کا افتتاح سکھرکے ڈپٹی کمشنر و بیدل یادگار کمیٹی کے کنوینر راجہ ایم بی دھاریجو نے سجادہ نشینی کے دعوے داروں عبیداللہ قریشی اور میاں اعجاز قریشی کے ہمراہ درگاہ پر چادر چڑھا کر کیا اس موقع پر بیدل یادگار کمیٹی کے ارکان کی جانب سے درگاہ کے حوالے سے درپیش مسائل کا ذکر کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر سکھر راجہ ایم بی دھاریجو نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی بزرگوں کی درگاہیں ہمیشہ سے امن و محبت کی درس گاہیں رہی ہیں جہاں سے ہمیشہ امن اور محبت کا پرچار کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ امن ہی معاشرتی اوروملکی ترقی کا ضامن ہے اور موجودہ حالات میں امن اور محبت کو عام کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ صوفی شاعر فقیر قادر بخش بیدل کے کلام اور اس میں پیغام کو عام کرنے کے لیے بیدل یادگار کمیٹی اور ضلع انتظامیہ اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔