
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
منگل 13 مئی 2025 23:32









کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔
(جاری ہے)
نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی نے جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کہ پاس گئے اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں۔
اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور انکے جوش کو سراہا اور کہا کہ ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران زخمی ہونے والے جوان کی عیادت بھی کی۔ کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر پاک آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے شہداء و غازیان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج ہر لمحہ دشمن پر نظر رکھے ہوئی ہیں اور کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کی صورت میں فوری منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بعد ازاں کور کمانڈر نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند ننھے عثمان عقیل سے ملاقات کی اور پاک فوج میں ایک دن کیلئے بطور افسر بننے کی خواہش پر اسکو مبارکباد دی اور تحائف پیش کئے۔ عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدوع کیا۔ انہوں نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کی۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارہ۔ ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا۔ عثمان عقیل کو پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی ۔ اس موقع پر ننھے عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔ اسکا مزید کہنا تھا کہ میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ علننھے عثمان عقیل نے مزید کہا کہ پاک فوج نے جسطرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اسکی مثال نہیں ملتی اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.