بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی

منگل 13 مئی 2025 22:35

بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)بلوچستان کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ کیلئے ماہی گیر مچھلیوں کا شکار نہیں کرسکتے، پابندی سمندری حیات کے افزائش نسل کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پابندی یکم جون سے 31جولائی تک نافذ العمل ہوگی۔دوسری جانب محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر نے کہا کہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :