غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ

غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، پی ٹی آئی نے شہریوں کو خبردار کردیا

منگل 13 مئی 2025 20:30

غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)غیر رجسٹرڈ اور کلون شدہ موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ ہوگیا، پی ٹی اے نے شہریوں کو غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کے استعمال سے خبردار کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں گی اور فون بھی قبضے میں لے لیے جائیں گے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت غیر قانونی ڈیوائسز کا استعمال قابل سزا جرم ہے، غیر قانونی موبائل استعمال پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کی خردوفروخت کی اطلاع ایف آئی اے کو دیں، ڈی آئی آر بی ایس سے رجسٹر نہ ہونے والی ڈیوائسز بلاک کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :