Live Updates

مودی ابھی باز نہیں آئے گا، بہار الیکشن سے پہلے پنگا لے گا ، شیخ رشید

بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی، مئی اہم ہے، سابق وفاقی وزیر بھارت میں زیادہ مسلمان ہونے کی وجہ سے پاکستان بڑا بم استعمال نہیں کرسکتا ،نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو

منگل 13 مئی 2025 22:35

مودی ابھی باز نہیں آئے گا، بہار الیکشن سے پہلے پنگا لے گا ، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاکہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز فائر ہوا ہے جنگ ختم نہیں ہوئی ، جنگ ہوئی تو خطرناک اور تشویشناک ہوگی۔شیخ رشید نے کہاکہ بہاولپور اور مرید کے بھارت کا پرانا نشانہ ہے ، بھارت نے سوچا نہیں تھا ان کا دفاعی نظام جام ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال خراب ہوئی تو کشمیر سے بھی لوگ نکلیں گے ، کشمیر کا مسئلہ ابھی درمیان میں ہے ، ہمیں کشمیر اور پانی کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہیے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ پاکستان کبھی بڑا بم استعمال نہیں کرسکتا کیونکہ بھارت میں زیادہ مسلمان ہیں، بھارت میں پاکستان سے زیادہ ہی مسلمان ہوں گے اور مودی بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات