بھارت کا پاکستان سفارتی عملے کے ایک اور رکن کو ملک سے نکلنے کا حکم

اہلکار پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور ویزہ اسسٹنٹ کام کر رہا ہے، ذرائع

منگل 13 مئی 2025 22:35

بھارت کا پاکستان سفارتی عملے کے ایک اور رکن کو ملک سے نکلنے کا حکم
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)بھارت نے پاکستان سفارتی عملے کے ایک اور رکن کو ملک سے نکلنے کاحکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی عملے کے رکن رحیم کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بھارت سے نکالا گیا اہلکار پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور ویزہ اسسٹنٹ کام کر رہا ہے۔دوسری جانب پہلگام فالس فلیک آپریشن کے بعد سے اب تک بھارت 23پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے چکا ہے اور اس سے پہلے پاکستانی ہائی کمیشن کے 22اہلکار واپس وطن آچکے ہیں۔