Live Updates

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم ہرجارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ ڈاکٹرمصدق ملک

منگل 13 مئی 2025 23:04

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم ہرجارحیت کا مؤثر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وہ نیپال کی سفیر سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اہم عالمی چیلنج ہے، اس سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے۔

نیپال کی سفیر ریتا دھیتال سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور بلااشتعال جارحیت کا ہمیشہ وقار اور اصولی مؤقف سے سامنا کیا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حالیہ کشیدگی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنی، بھارت کی علاقائی بالادستی کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی، پاکستان خطے میں امن کی بحالی پر مطمئن ہے۔

سفیر نیپال نے کشیدگی کے خاتمے پر اطمینان اور پاکستان کو درپیش مشکلات پر ہمدردی کا اظہارکیا۔ نیپال کی جانب سے پاکستان کے موسمیاتی تحفظ میں قائدانہ کردار کو سراہا گیا۔وفاقی وزیر کو نیپال میں ہونے والے ماحولیاتی مکالماتی فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔فورم کے اختتام پر غیر پابند ماحولیاتی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔جنوبی ایشیا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے موسمیاتی تبدیلی فورم میں شرکت کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات