آئی ایم ایف کی شرط پر نیا کلائمیٹ بجٹ طریقہ کار متعارف

کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ سبسڈیز اور گرانٹس تک توسیع پا گئی، تمام وزارتوں و ڈویژنز سے 30مئی تک بجٹ تخمینے طلب کر لئے گئے

منگل 13 مئی 2025 20:30

آئی ایم ایف کی شرط پر نیا کلائمیٹ بجٹ طریقہ کار متعارف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر نیا کلائمیٹ بجٹ طریقہ کار متعارف کردیا ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موسمیاتی اخراجات کی واضح نشاندہی لازم قرار دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ سبسڈیز اور گرانٹس تک توسیع پا گئی ہے ، تمام وزارتوں و ڈویژنز سے 30مئی تک بجٹ تخمینے طلب کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ محکموں کو اضافی فارم تھری سی پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بنیادی شرط ہے، سبسڈیز کی شفافیت اور ماحولیاتی انطباق اب لازمی جزو بنے گا۔موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مالی نظم و ضبط کو مزید سخت کیا جائے گا ،بجٹ دستاویز میں ماحولیات کیلئے الگ اور نمایاں لائن آئٹمز شامل ہوں گی۔