ڈیرہ مراد جمالی ،مختلف واقعات ،ایک شخص کی لاش برآمد ،میر چاکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت چھ افراد زخمی

پیر 12 مئی 2025 19:55

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) ڈیرہ مراد جمالی منگولی بھاگ ڈھاڈر اور بولان میں مختلف واقعات حادثات ایک شخص کی لاش برآمد میر چاکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سوموار کے روز بولان میں ٹریفک حادثے میں میر چاکر خان یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر ممتاز خان اپنے۔دیگر چار ساتھیوں سمیت شدید زخمی۔

(جاری ہے)

ہو گئے جن کو تشوشناک حالت مین کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈھاڈر کے علاقے چندرامی ایریا میں پولیس کو ایک لاش ملی ہے۔جس کو شناخت کے لیے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دی۔گء ہے بھاگ مین بازار میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ہو گیا منگولی پولیس تھانے کے نائب محررغلام نبی عمرانی۔روڈ حادثے میں زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جنکو طعبی امداد دینے کے بعد مذیذ علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ۔