Live Updates

کرئیٹو ونگ نے حکومتی بیانیہ کو بہتر انداز میں پیش کیا، سیکرٹری اطلاعات

پیر 12 مئی 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کے 24 گھنٹے فعال ایمرجنسی انفارمیشن مینجمنٹ ڈیسک میں کرئیٹو ونگ کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد حیات خان، پریس رجسٹرار انصار خلجی اور ڈائریکٹر کرئیٹو ونگ ڈاکٹر دانش بابر سمیت ونگ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ محمد خالد نے ایمرجنسی کے دوران کرئیٹو ونگ ٹیم کو اس کی پیشہ ورانہ خدمات اور بھر وقت معیاری پروڈکشن پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات محمد خالد کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران کرئیٹو ونگ نے نہ صرف حکومتی بیانیہ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بروقت اور موثر انداز میں پیش کیا بلکہ معیاری مواد کی تیاری اور پروڈکشن میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ،جو قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے ٹیم کے عزم، تخلیقی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات